وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کی منظوری دیدی

شاختی کارڈ کی ملک گیر تصدیقی مہم یکم جولائی سے شروع کی جائیگی نادرا کو بلاک شناختی کارڈز کے کیسز بروقت نمٹانے کی ہدایت

جمعہ 24 جون 2016 10:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کی منظوری دے دی۔ شناختی کارڈ کی ملک گیر تصدیقی مہم یکم جولائی سے شروع کی جائیگی۔ شہر اقتدار میں وزیر داخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا اور نیکٹا حکام شریک ہوئے۔وزیرداخلہ نے اجلاس میں تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈکی دوبارہ تصدیق کی حتمی منظوری دیدی اور نادرا کو بلاک شناختی کارڈز کے کیسز بروقت نمٹانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرابلاک کئے گئے شناختی کارڈ سے متعلق ڈیڈ لائن جاری کرے،شناختی کارڈ کی ملک گیر تصدیقی مہم یکم جولائی سے شروع کی جائیگی۔ وزیر داخلہ کو اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جعلی اور مشتبہ شناختی کارڈز کے بارے اطلاع دینے کیلئے عوام الناس کیلئے نادرا میں ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

اجلاس میں شناختی کارڈکی تصدیق کیلئے میڈیامہم کی بھی منظوری دی گئی۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئیعملے کی تربیت مکمل کرلی گئی ، ہیلپ لائن تصدیق کے عمل میں معاون ثابت ہوگی،غیرملکیوں کے شناختی کارڈسے متعلق معلومات ہیلپ لائن پرفراہم کرسکیں گے، نادرا حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا نے روزانہ 10,000 کالز و صول کرنے کی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ایس ایم ایس یومیہ بھجوانے کا گیٹ وے بھی قائم کر دیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن کے ذریعے غیر ملکیوں کا پتہ چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :