امجدصابری کیس کااہم سراغ مل گیا

ہفتہ 25 جون 2016 10:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) امجدصابری قتل کیس کااہم سراغ مل گیاانتہائی موقرذرائع کاکہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے الکرم اسکوائراوراردگرد سے 12افراد کوحراست میں لیاتھاجن میں ایک طلبہ تنظیم کاکارکن بھی تھا اس سے امجد صابری قتل کیس کے متعلق اہم انکشاف کئے ہیں جس پرمزید تفتیش جاری ہے،تاہم سرکاری سطح پرکوئی ادارہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کررہا ۔