کوک اسٹوڈیو سیزن 9تیاری کے مرحلے میں داخل ، امجد صابری بھی شریک
ہفتہ 25 جون 2016 10:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) کوک اسٹوڈیو کا سیزن 9 امجد صابری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس سیزن میں امجد صابری مرحوم بھی پرفارم کرتے نظر آئیں گے جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان کے ہمراہ 'آج رنگ ہے 'قوالی پڑھی ہے اور غالبا امجد صابری کی یہ آخری اسٹوڈیو ریکارڈنگ ہے۔
اس سیزن میں اسٹرنگز کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ بطور ایگزیکٹو پروڈیوسرز مختلف طرز کے میوزک ڈائریکٹرز کو اس پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گے جو مختلف اصناف کی میوزک تیار کریں گے ۔
اگرچہ امجد صابری کوک اسٹوڈیو کے پچھلے سیزنوں کا حصہ نہیں رہے مگر گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں عاطف اسلم نے غلام فرید صابری اور مقبول احمد صابری کی پڑھی جانے والی تاجدار حرم کا کلام بطور عقیدت پیش کیا ۔
(جاری ہے)
اس ڈائریکشن اور پروڈکشن کی ٹیم کو سیزن 9میں شاندار گلوکاروں کی معاونت حاصل ہوگی ۔ ان میں سے بہت سے گلوکاروں نے گذشتہ سالوں میں بھی کوک اسٹوذیو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ متعدد ابھرتے ہوئے اور با صلاحیت گلوکار بھی پہلی مرتبہ کوک اسٹوڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔ کوک اسٹوڈیو میں قومی شہرت کی حامل گلوکار عابدہ پروین ، راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، سائیں ظہور ، علی عظمت ، نوری ، زیب بنگش اور میشا شفیع ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اس سیزن میں بھی پرفارم کریں گے ۔کوک اسٹوڈیو میں پہلی مرتبہ گلوکاری کرنے والوں میں شلپا راؤ ، محوش حیات ، مومنہ مستحسن،نتاشا خان، علی خان، رضوان بٹ، باسط ، ریچل وکا جی، نرمل روئے اور قوالی کے استاد امجد صابری شامل ہوں گے۔
رضوان یو خان ، جنرل منیجر ، کوکا۔ کولا پاکستان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، ” کوک اسٹوڈیو 9 موسیقی کے شعبے میں کوکا۔ کولا کی حکمت عملی کا حقیقی مظہر ہے ۔ سیزن 9کوکا۔ کولا کی ثقافتی برتری کو مزیداستحکام فراہم کرے گا ۔ کوک اسٹوڈیو میں موسیقی کے مختلف انداز کو اپناتے ہوئے ہم آج کے نوجوانوں سے بڑہتے ہوئے فاصلوں کو مٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ انتہائی دکھ کا مقام ہے کہ امجد صابری بذات خود اگست میں نشر ہونے والے سیزن 9 کے موقع پر ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ان کی کمی ایک بڑا قومی نقصان ہے۔"
اسٹرنگس نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ،” ہم نے ہمیشہ شراکت کو ترجیح دی ہے کیونکہ اس طرح موسیقی کی صنعت کو ترقی ملتی ہے ۔ سیزن 8 کو ملنے والی بھر پور پذیرائی کے بعد ہم نے پاکستان کے صف اول کے 6 میوزک ڈائریکٹرز کو کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ سیزن 7 کے بعد سے ہی ہمارا عزم یہ تھا کہ اپنی موسیقی کی صنعت سے منسلک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کریں اور اس پلیٹ فارم کو اجتماعی کامیابی کا ذریعہ بنا دیں ۔ جب ہم نے یہ خیال کوکا۔کولا کو پیش کیا تو انہیں یہ بہت پسند آیا اور انہوں ہمیں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ یہ ایک چیلنجنگ کام تھا جس میں ہر قدم پر ہماری رہنمائی درکار تھی لیکن اس سمت میں پہل کرنے پر آج ہم بہت مطمئن ہیں ۔
سالہا سال میں کوک اسٹوڈیو کو عوام خصوصاََ نوجوانوں سے ملنے والی گہری جذباتی وابستگی کا مظہر ڈیجیٹل میڈیا پر ملنے والی پذیرائی ہے جس میں 63 لاکھ پرستار فیس بک پر موجود ہیں، 17 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یو ٹیوب پر کوک اسٹوڈیو دیکھا ہے جبکہ 75 لاکھ سے زائد لوگوں نے آڈیو اسٹریم کی ہے۔ اس کو 150 ملکوں میں رہنے والے مداحوں نے دیکھا ہے جبکہ 20 ممالک میں اس کو برآمد کیا گیا ہے۔ پاکستان میں یہ موسیقی کی صنعت سے منسلک لوگوں کو بشمول گلوگاروں ، پلے بیک سنگرز ، موسیقاروں ، پروڈیوسرز ، نغمہ نگاروں اور تیکنیکی افراد کو شہرت فراہم کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 25 جون 2016 کی مزید خبریں
-
آزادکشمیر حکومت نے 73ارب 50کروڑ روپے حجم کا پانچواں اور آخری بجٹ 2016-17 قانون ساز اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کر دیا
-
صدر مملکت نے فنانس ایکٹ 2016ء کی منظوری دیدی،فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء 25 جون سے نافذ العمل ہو جائے گا،ترجمان ایف بی آر
-
دارلعلوم القرآن حقانیہ اکوڑا خٹک کوجدید علوم کی سہولتوں سے آراستہ کیاجارہا ہے، صوبائی وزراء
-
میرے گھرجانے سے حالات بہترہوسکتے ہیں تومیں بخوشی گھرجانے کوتیارہوں،انورسیال
-
پیپلز پارٹی قیادت کا آزاد کشمیر الیکشن کے بعد چوہدری عبد المجید کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغواء ،چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کراچی رجسٹری میں آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا
-
اسٹیٹ بینک ، نئے نوٹوں کے حصول کیلئے سروس 25 جون کے بعد بند
-
معاہدے کی خلاف ورزی اور واجبات کی عدم ادائیگی ، ریلوے پولیس نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کر دیا
-
مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کا معاملہ انکا ذاتی ہے، رانا ثنا اللہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کارباری ہفتہ کے اختتام پر بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی
-
پاکستان کوانتہاء پسندی و دہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے،آرمی چیف
-
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کیلئے میمورینڈم آف اوبلی گیشنز پر دستخط کر دیئے
-
کوئٹہ ،عالمو چوک میں بم دھماکہ میں بچے سمیت4 افراد جاں بحق،2 خواتین اور6 سکول بچوں سمیت 31 سے زائد افراد زخمی، 5 کی حالت تشویشناک
-
پکڑی گئی رقم سے میر خالد لانگو کا کوئی تعلق نہیں ان کے گھر سے ملنے والی رقوم ایڈمنسٹر یٹر خالق آباد سلیم شاہ نے امانتاً ان کے پاس رکھوائی تھی ،مشتاق رئیسانی کا اعتراف
-
پاکستان تحریک انصاف نے اثاثوں کی تفصیلات غلط ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم نواز کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کر دیا، نواز شریف 2013ء کے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثے سے متعلق جو بیان ... مزید
-
نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ثبوتوں سمیت پٹیشن دائر کی ہے،عمران خان
-
پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ، امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھنے پر اتفاق
-
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال
-
نیب کی رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں 10 ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل
-
امجدصابری کیس کااہم سراغ مل گیا
-
آصف زرداری کی سینیٹر جان میکین سے ملاقات ، پاک امریکہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
-
اسحاق ڈار کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات
-
ٹیکسلا سے افغان نیشنل آرمی کا آفیسرگرفتار ، پاکستانی اور افغانی شناختی کارڈ برآمد
-
عوام کا فیصلہ من و عن تسلیم، ڈیوڈ کیمرون وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی
-
کمبوڈین وزیراعظم کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے ادا کرنا پڑا
-
برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے نے ایک اونس سونے کی قدر ایک ہزار پاوٴنڈ تک پہنچا دی
-
ایشیاء اور یورپ کی مالیاتی منڈیوں میں بھونچال،یورپی مالیاتی منڈیوں میں 2008 کے بعد پہلی بار بدترین مندی چھا گئی
-
شام ، ترک اور امریکی اتحادی فورسز کی گولہ باری، بیس داعش باغی ہلاک، متعدد زخمی
-
افغانستان ، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک میں شمولیت کے لئے تیار ہے، محمد اشرف غنی
-
بریکسٹ نے امریکی سٹاکس بھی ڈگمگا دیئے،ائر لائنز اور ٹریولرز کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں زمین پر آگئی
-
بریگزِٹ،برطانیہ اور امریکا آئندہ بھی آپس میں جْڑے رہیں گے، اوباما کا رد عمل
-
برطانیہ کے بعد دیگر یورپی ممالک کا بھی ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ
-
روسی خلائی ایجنسی ”روس کاسموس“ نے سال 2030 تک چاند پر مستقل اڈے بنا نے کا فیصلہ کرلیا
-
کوک اسٹوڈیو سیزن 9تیاری کے مرحلے میں داخل ، امجد صابری بھی شریک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.