پیپلز پارٹی کسی کرپٹ کو بھاگنے نہیں دے گی، حکومت نے سیاسی حربے بند نہ کئے تو عوام کو سڑکوں پر لایا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پی پی پی کی خورشید شاہ سے ملاقات، اپوزیشن لیڈر نے پانامہ لیکس معاملے پر ٹی او آرز پر اعتماد میں لیا ، الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر بھی مشاورت

اتوار 26 جون 2016 10:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی کرپٹ کو بھاگنے نہیں دے گی حکومت نے سیاسی حربے بند نہ کئے تو عوام کو سڑکوں پر لایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ نے ملاقات میں پانامہ لیکس کے معاملے پر ٹی او آرز پر چیئرمین کو اعتماد میں لیا الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر بھی مشاورت کی سید خورشید شاہ نے بتایا کہ ناموں پر غور پر فی الحال الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کو فائنل نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اغواء اورامجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں بلاول بھٹو نے کہا کہ احتساب کے موقف پر قائم ہیں کسی کرپٹ کو بھاگنے نہیں دینگے حکومت نے سیاسی حربے بند نہ کئے تو عوام کوسڑکوں پر لایا جاسکتا ہے