سعودی عرب ،سینکڑوں پاکستا نی اقامے کی معیا دختم ہونے پر رل گئے

متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں ، بہت جلد پاکستانیوں کو ان کے ملک واپس لے آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 26 جون 2016 10:41

دمام (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) سعودی عرب کے شہر دمام میں سینکڑوں پاکستا نی اقامے کی معیار ختم ہونے پر رل گئے ۔ متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں سحری اور افطاری میں صدقہ خیرات کا کھانا کھانے پر مجبور ہیں دوائی کے لئے پیسے بھی نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی کے شہر دمام میں سینکڑوں پاکستانی اقامہ کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات سے دوچار ہیں متاثرین کو سحری اور افطاری پر پریشانی کا سامنا ہے وہ صدقے کا کھانا کھانے پر مجبور ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت سے اپیل ہے ک ہ وہ ان کی مدد کریں اور انہیں یہاں سے نکالیں تاکوہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ کر سکیں جبکہ اس معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مئی سے سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے دمام میں پھنسے ملازمین کی تعداد 110 تھی سعودی حکومت کو بھی معاملہ حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی تھی دمام میں صرف پاکستانی نہیں دیگر ممالک کے شہری بھی پھنسے ہیں بہت جلد پاکستانیوں کو ان کے ملک واپس لے آئیں گے ۔