اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کامیابی سے جاری ہے ، چینی سفیر

توانائی کے 16 منصوبوں کی تکمیل سے ایک کروڑ کلوواٹ بجلی پیدا ہو ،غیر ملکی خبررساں ا دارے کو انٹرو یو

اتوار 26 جون 2016 10:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، توانائی کے 16 منصوبوں کی تکمیل سے ایک کروڑ کلوواٹ بجلی پیدا ہو گی غیر ملکی خبررساں ا دارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ مقامی لوگوں کے لئے منافع بخش ہے ۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ پاک چین دونوں کے مفاد میں ہے سی پیک منصوبے کے تحت توانائی ، ٹرانسپورٹ ، انفراسٹرکچر پر کام کر رہے ہیں بہاولپور سولر پاور پلانٹ کی تعمیر سے دو لاکھ افراد کے لئے بجلی کی ضروریات پورے کرے گی ۔ قراقرم ہائی وے فیزٹو ، ملتام ، سکھر سیکشن ، لاہور ، کراچی ، ہائی وے زیر تکمیل ہیں ۔392 کلو میٹر پر محیط ملتان سکھر پراجیکٹ کی تعمیر سے10 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ گوادر سکول کے لئے بسز اور فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :