اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر

اتوار 26 جون 2016 10:43

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء)بولی وڈ معروف اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر فلم کی کہانی مزید دلچسپ نظر آرہی ہے۔اس پوسٹر میں اوم پوری ایک چھتری لیے اداس کھڑے ہیں تاہم فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات خان مسکرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پوسٹر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مہوش حیات ایک ٹی وی رپورٹر جبکہ فہد مصطفیٰ ایک مشہور شخصیت کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اوم پوری کے سیاہ کوٹ کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک وکیل بنے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا نے اب تک اس فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ مہوش حیات کے مطابق فلم سوشل کامیڈی ہے جس میں جذباتی کردارنگاری کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :