آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

کراچی میں دہشت گردوں ‘ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورک کو ہر قیمت پر توڑیں گے‘ آپریشن اس وقت ایسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پردہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کچلا جا رہا ہے‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف

پیر 27 جون 2016 10:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتوار کو کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر ایک اہم اجلاس ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر جنجوعہ‘ گورنر عشرت العباد‘ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ‘ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال‘ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور کور کمانڈر کراچی نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو کراچی میں دہشت گردوں ‘ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے شہر میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورک کو ہر قیمت پر توڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن اس وقت ایسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پردہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کچلا جا رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تمام متعلقہ افسران کو دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پیشگی حکمت عملی کی ہدایت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے عوام کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں‘ ان کے سہولت کاروں اور ان کو سرمایہ فراہم کرنے والوں کو ہر قیمت پر کچلا جائے گا اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اور متعلقہ شعبوں پر زور دیا کہ وہ قومی سوچ کے تحت مل کر کام کریں اور اس حوالے سے سنجیدہ کوششیں کریں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیکورٹی اور انٹیلجنس اداروں کو ملکر کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کیلئے مشن جاری رکھا جائے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کراچی کو دہشتگردوں اور مجرموں سے پاک کرکے دم لیں گے، دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں ملوث مجرموں کو ڈھونڈ نے اور پکڑنے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑی جائے ،رینجرز کو کراچی آپریشن میں ہر طرح کے تعاون فراہم کیا جائے گا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی رینجرزھیڈکوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور آپریشن سے متعلق معاملے پر بریفنگ دی گئی،اس سے قبل آرمی چیف نے رینجر زھیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اکبر بلاول سے ملاقات بھی کی اور شہر کی امن و امان کی صورت حالق پر تبادلہ خیال کیا گیال ، آرمی چیف نے کراچی آپریشن میں رینجرز کے کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ینجر زکو کراچی شہر میں قیام امن کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے تمام انٹیلی جنس اور دیگر معاونت فراہم کی جائیگی، آرمی چیف نے ایک بارپھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کو دہشتگردوں اور مجرموں سے پاک کرکے دم لیں گے، امن و امان کی بہتری کیلئے اور کراچی آپریشن کے بارے رینجرز کا کردار اور خدمات قابل تعریف ہیں، سندھ رینجر کے عزم کے باعث ان کا مورال بلند ہوا۔