تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد

عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی پرویز خٹک کو ہٹانے کی خبروں کی تردید

پیر 27 جون 2016 10:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اپنے منصب پر فائز رہیں گے ، قیادت نے باغی گروپ کی جانب سے انہیں ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خلاف شکایات ، تحفظات ، کہیں فنڈز کامعاملہ ، کہیں ناراضی کی کچھ اور وجوہات ، باغی گروپ کے تحفظات ، قیادت ملی بھی ، شکایات سنیں بھی مگر پرویز خٹک کو ہٹانے پر نہیں کوئی بھی تیار ، عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت کا پرویز خٹک کو ہی وزیر اعلیٰ رکھنے کا فیصلہ۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے کی برطرفی کا باغی گروپ کا مطالبہ کر دیا گیا مسترد ، جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ باغی گروپ کے مطالبے پر پرویز خٹک کو نہیں ہٹایا جاسکتا اور پرویز خٹک کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت ہی نہیں ، جہانگیر ترین نے یہ اعلان بھی کر دیا کہ عمران خان سمیت تمام قیادت کو پرویز خٹک پر اعتماد ہے۔ چند لوگوں کی وجہ سے پرویز خٹک کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور ہی نہیں