پاکستان اور چین میں صحت،تعلیم کوریڈور بنانے کی کوششیں شروع

پاکستانی ماہرین صحت کا صحت کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے چین کا دورہ،صحت کوری ڈور کو حتمی شکل دینے کیلئے چینی ماہرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

پیر 27 جون 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد پاکستان اور چین صحت کے شعبوں میں انقلاب لانے کیلئے پاکستان اور چین صحت اور تعلیم کوری ڈور کو بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ پاکستان کے ماہرین صحت نے گزشتہ ہفتے صحت کے مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے چین کا دورہ کیا اور صحت کوری ڈور کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور وفد آئندہ ماہ چین کا دورہ کرے گا۔

سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے 46 ارب کے سی پیک منصوبے میں تبدیلی تو کی جارہی ہے خصوصی طور پر یہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہوگا۔ وفد کی سربراہی شہید ذوالفقار علی بھٹو پمز ہسپتال کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم جاوید نے کی اور انہوں نے صحت کے شعبے کے حوالے سے مسائل کو ڈسکس کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تحقیقاتی بورڈ بھی قائم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس بورڈ کی تشکیل سے چین میں پڑھنے والے ہزاروں پاکستانی ڈاکٹرز کے مسائل کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے گا جو یہاں پر پریکٹس نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اکرم نے کہا ہے کہ دورے کے دوران چینی انتظامیہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی ہے قومنگ میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کا دورہ کیا 1300 بیڈ پر مشتمل ہسپتال مکمل طور پر آئی ٹی سسٹم پر مشتمل ہے اور ہسپتال میں گردے اور جگر کے علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں چینی حکام سے طالب علموں اور فیکلٹی کے تبادلے کرنے پر بات چیت کی اور اداروں کی صلاحیت کو بڑھانے اور صحت کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ایک مربوط اپروچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اگلے ماہ چین کے ماہرین صحت کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں صحت کوری ڈور کو حتمی شکل دینے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :