دمام میں سعد نامی تعمیراتی کمپنی کے پاکستانی ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرانے کیلئے قریبی رابطے میں ہیں‘ دفتر خارجہ

پیر 27 جون 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں سعد نامی تعمیراتی کمپنی کے پاکستانی ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے قریبی رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے دمام کا دوبارہ دورہ کیا ہے اور کمپنی کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی نمائندے نے صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور کمپنی پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کارکنوں کو درپیش مسائل کے جلد از جلد حل کیلئے فوری کوششیں بروئے کار لائے۔ دفترخارجہ نے کہا کہ وہاں موجود پاکستانیوں کے مطابق کمپنی کے تقریباً 8 ہزار ملازمین متاثرین جن میں تقریباً 300 پاکستانی ورکرز شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق کمپنی مالی بحران کا شکار ہے اور بعض ورکرز نے عدلیہ سے رجوع کر رکھا ہے جس کے باعث معاملہ زیر سماعت ہے۔ کسی بھی اقدام کیلئے عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ کے نمائندے (آج) پیر کو ایک دوسرے کیمپ میں مزید پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :