آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا 11واں جائزہ مکمل کر لیا

ایگزیکٹو بورڈ کی باقاعدہ منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم جاری کر دی جائے گی

منگل 28 جون 2016 10:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا11واں جائزہ مکمل کر لیا، ایگزیکٹو بورڈ کی باقاعدہ منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم جاری کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو عالمی مالیاتی فنڈز( آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا 11 واں جائزہ مکمل کر لیا گیا ۔ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے مثبت فیصلے کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم جاری کردی جائے گی ۔ اس قسط کے بعد تین سالہ منصوبے کے تحت پاکستان کو ملنے والی آئی ایم ایف کی کل امداد 60.1 ارب ڈالر ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :