خیبرپختونخوا افغان مہاجرین کا اکیلے بوجھ نہیں اٹھا سکتا،مشتاق غنی

وفاق افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرائے اور واپسی کے لئے اقدامات کرے ،نجی ٹی سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا افغان مہاجرین کا اکیلے بوجھ نہیں اٹھا سکتا ۔ وفاق افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرائے اور واپسی کے لئے اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں کیا اور نہ ہی انہیں باہر پھیکنے کی بات کی ہے ہم کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا افغان مہاجرین کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھا سکتا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرائے اور ان کی واپسی کے لئے عملی اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :