کویت سٹی میں گھرمیں آگ لگنے سے 9پاکستانی جاں بحق،25زخمی

آگ بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جاں بحق افرادکاتعلق میاں چنوں سے ہے

جمعہ 1 جولائی 2016 10:18

کویت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء)کویت سٹی میں گھرمیں آگ لگنے سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9افرادجاں بحق جبکہ 25زخمی ہوگئے ،خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ جاں بحق افرادکاتعلق میاں چنوں سے ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کارکہناہے کہ آگ لگنے کاواقع گیس سلنڈرپھٹنے سے پیش آیا،جاں بحق افرادکاتعلق پاکستان سے ہے ،جاں بحق افرادکے لواحقین نے موت سے متعلق اطلاع دی،مزیدتصدیق کیلئے حقائق جمع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کویت میں نامزدپاکستانی سفیرہسپتال جارہے ہیں ،کوئی زخمی ہواتوبھرپورطبی امدادفراہم کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرنے والے میں محمدآصف ان کی بیوی ،2بیٹے،2بیٹیاں والدہ اوربھائی شامل ہیں ۔بھائی طارق بری طرح جھلس کرزخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں کوقریبی ہسپتال پہنچادیئے گئے۔خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ میتوں کومیاں چنوں لانے کی تیاریاں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :