افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کا ملک افغانستان ہے پاکستان نہیں ۔مشتا ق احمد غنی

جمعہ 1 جولائی 2016 10:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی کے افغانستان کے مقامی اخبار میں انٹرویو کے دوران خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ، اور افغان مہاجرین کو خیبر پختونخوا کا شہری قرار دینے کو انتہائی افسوس ناک اور حیران کن قرار دیا ہے، یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف پاکستانیوں کا ہے اور پاکستانی ہی اس ملک کے مستقل شہری ہیں، افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کا ملک افغانستان ہے پاکستان نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان تو عالمی امیگریشن اور سرحدی قوانین کے بھی خلاف ہے، محمود خان اچکزئی کو افغان اخبار کو دئیے جانے والے بیان کی وضاحت کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاسی رہنما محمود خان اچکزئی کو افغانستان اتنا ہی عزیز ہے تو وہ خود اپنے خاندان کے ہمراہ وہاں چلے جائیں اور افغان شہریت حاصل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :