اقوام متحدہ کا افغان مہاجرین کو وطن وا پسی کے لئے مزید چھے ماہ کی مہلت دینے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ

جمعہ 1 جولائی 2016 10:27

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) اقوام متحدہ نے افغان مہاجرین کو وطن وا پسی کے لئے مزید چھے ماہ کی مہلت دینے پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجریس نے نیو یارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہم حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکر گذار ہیں جنہوں نے طویل عرصہ افغان مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کی تاہم عالمی انسانی قوانین کے تحت ان مہاجرین کو زبر دستی ان کے وطن نہیں دھکیلا جا سکتا ان کو مکمل تحفظ اور احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے۔انھوں نے افغان مہاجرین کو وطن وا پسی کے لئے مزید چھے ماہ کی مہلت دینے پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :