امجد صابری کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ،ہمارا مقصد امن کا پیغام دینا ہے، بھائی عظمت صابری

جمعہ 1 جولائی 2016 10:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے کہا کہ امجد صابری کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ہمارا مقصد امن کا پیغام دینا ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہید امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے کہا کہ امجد صابری کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

ہمارا پیشہ ایسا ہے کہ ہم فنکار لوگ ہر جگہ جاتے ہیں چاہے وہ سیاسی جماعت کے لئے ہو یا عام لوگوں کی محفل میں ہو ۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے کیونکہ جو کوئی بھی ہمیں دعوت دے دیتا ہے ہم ان کے پروگرام میں جاتے ہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ لوگوں کو امن کا پیغام دیتا ہے اور لوگوں کو تفریح مہیا کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :