ملک بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کے باعث قید سینکڑوں اسیران کو عیدالفطر سے قبل چاند رات کو رہا کردیا جائے گا

اتوار 3 جولائی 2016 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء) ملک بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کے باعث قید سینکڑوں اسیران کو عیدالفطر سے قبل چاند رات کو رہا کردیا جائے گا۔ تاکہ وہ عید کی خشویاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں۔ پنجاب کی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد500جن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے250قیدیوں کوچاند رات کو رہا کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نے گزشتہ روز خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر سے پہلے قید سے رہائی پانے والے500مجرمان معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھے یا پھروہ اسیران جو جرمانہ کی عدم ادائیگی کے باعث قیدوبند کی صعوبت برداشت کرنے پر مجبور تھے۔ مختلف اداروں کی جانب سے 3کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں جس کے باعث500قیدیوں کوجن میں 250قیدیوں کا تعلق لاہورسے ہے رہا کردئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :