ڈاکٹر عاصم کی ضمانت مسترد ، اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کردیا

استغاثہ کے پاس براہ راست کوئی ثبوت نہیں، عدالت میں ان کے اسپتال کے جعلی بلز پیش کیے گئے، ڈاکٹر عاصم حسین

بدھ 6 جولائی 2016 10:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم نے ضمانت مسترد ہونے کے اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو 20جولائی کیلئے نوٹس جاری کردئیے گئے۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر سابق وزیر نے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف استغاثہ کے پاس براہ راست کوئی ثبوت نہیں۔ عدالت میں ان کے اسپتال کے جعلی بلز پیش کیے گئے جبکہ رینجرز ڈاکٹر یوسف ستار کو ڈاکٹرعاصم کیخلاف استعمال کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے موقف اختیار کیا کہ بیمار ہوں اسلئے ضمانت منظور کی جائے۔ پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو 20 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :