بلاول بھٹوزرداری کی بیرون ملک روانگی،پی پی پی اورتحریک انصاف کی راہیں جدا

بدھ 6 جولائی 2016 10:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پہلے تنظیم سازی مکمل کرنے اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی بیرون ممالک روانگی کے بعد تحریک انصاف اورپی پی کی غیراعلانیہ راہیں جداہوگئی ہیں،پی پی کی قیادت نے تین روزقبل کراچی میں چاروں صوبوں کی آرگنائیزنگ کمیٹیوں کااجلاس بلاکرفیصلہ کیا تھا کہ پہلے تنظیم سازی کی جائے گی اس کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے گی اورپھردوسرے ہی روزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بیرون ممالک چلے گئے اب یہ چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ سابق صدرآصف علی زرداری اس وقت بعض یورپی ممالک کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب تک ان ملاقاتوں کاکوئی نتیجہ نہیں نکلتااس وقت تک وہ بلاول بھٹوزرداری کووطن واپس نہیں آنے دیں گے،اس صورتحال میں تحریک انصاف نے تنہاحکومت کے خلاف تحریک چلانے کافیصلہ کیا ہے،اب دونوں پارٹیوں کی راہیں الگ الگ ہوگئی ہیں۔