پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے ٹی او آرز کمیٹی سے الگ ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے اکھٹے الگ ہونے کا بھی فیصلہ کر لیا

تحریک چلے گی اور وزیر اعظم کے استعفیٰ تک چلے گی ، لطیف کھوسہ کا انکشاف بلاول بھٹو 21جولائی کے بعد سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دینگے ،سابق گورنر

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب سردار محمد لطیف کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی او آر کمیٹی سے الگ ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکر پارلیمنٹ سے اکھٹے الگ ہونے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری 21جولائی کے بعد سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دینگے اس امر کا اظہار یہاں پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کے ممبر سابق وفاقی وزیر مہر غلام فرید کاٹھیا کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی سے وفاقی وزراء کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے تنگ آکر اور اور وفاقی وزراء کی طرف سے مسلسل وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے نام کو ٹی او آر سے نکالنے کی زد نے ہمیں کمیٹی سے نکلنے پر مجبور کردیا انہوں نے کہا 21جولائی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوگا جس کے بعد نواز شریف کے استعفیٰ تک تحریک چلائینگے ۔