پاکستان اور چین ایس سی او کے ذریعے دوطرفہ تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں، چین

اتوار 10 جولائی 2016 11:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) تنظیم کے مکمل رکن کی حیثیت میں پاکستان اور بھارت کو اپنے د و طرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے اچھا پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق چین نے ایس سی او میں پاکستان اور بھارت کی مکمل رکنیت کی حمایت کی جو اس جانب اشارہ ہے کہ چین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے سے نہ صرف ایک دوسرے ملک کے قومی مفادات کا تحفظ ہو سکے گا بلکہ عالمی گورننس بہتر بنانے ، ہاتھ بٹانے میں ان کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی ، ایس سی او میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کو ختم کرنے اور مزید علاقائی اقتصادی تعاون خصوصاً ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبہ کی بنیاد رکھنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے اور یہ بھارت کے علاقائی اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے درست پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ دونوں میں علاقائی لوپس اور برانچیں شامل ہیں جو ابھرتے ہوئے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس کے دہانوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :