پاکستان ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ جلد آزاد انہ تجارتی معاہدے کریگا،ذرائع وزارت تجارت

پیر 11 جولائی 2016 10:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) پاکستان دو طرفہ تجارت کے حوالے سے جلد ترکی اور تھائی لینڈ سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حاولے سے وزارت تجارت کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ترکی اور تھائی لینڈ سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے تمام لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے اور اس پر اگلے سال یکم جنوری سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

تھائی لینڈ سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کا عمل ستمبر2015ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس پر کئی بار تبادلہ خیال ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر 2006-07ء میں بات چیت شروع ہوئی تھی تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اور یہ معاہدہ صرف کاغذوں تک محدود رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ترکی کے ساتھ بھی سامان کی ترسیل کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دے دیں گے۔

اس سے قبل بھی پاکستان کئی بار ترکی سے پاکستان میں سرمایہ کاری، سروسز کے معاہدے پر تبادلہ خیال کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ٹیکسٹائل ، مشینری ، کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، آٹو میٹو انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :