وزیر اعظم کی نگرانی میں معاشی اصلاحات پروگرام آئندہ دو سالوں میں بھی جاری رہے گا ،اسحاق ڈار

منگل 12 جولائی 2016 10:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نگرانی میں شروع کردہ معاشی اصلاحات پروگرام آئندہ دو سالوں میں بھی جاری رہے گا ۔ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستانی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے سٹیٹ بنک آف پاکستان سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ایف بی آر میں اداروں کی مضبوطی کے لئے اصلاحات شروع کی گئی ہیں ۔

پیر کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر نگرانی تین سال قبل شروع کئے گئے معاشی اصلاحات کے پروگرام کو آئندہ دو سالوں میں بھی جاری رکھا جائے گا ۔ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے ۔ حکومت کو اصلاحات کے عمل کے دوران بہت سے غیر مشروط فیصلے کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

مگر ان فیصلوں کے نتیجے میں میکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سٹیٹ بنک آف پاکستان ، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ایف بی آر نے اصلاحات شروع کی ہیں تاکہ ان اداروں کو مضبوط کیا جا سکے ۔ جس کے مثبت نتائج آ رہے ہیں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ نواز کے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ اس معاشی انقلاب کے نتیجے میں ترقی کی شرح بڑھنے ،نوکریاں پیداکرنے اور بیروزگاری کو ختم کرنے میں مدد مل سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :