مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، بھارت قتل وغارت کے حالیہ واقعات کی شفاف تحقیقات کرے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل کا نوٹس لے،طاقت کے بے جا استعمال سے برہان وانی سمیت 30سے زائد کشمیر ی شہید اور350سے زائد زخمی ہوئے ہیں

سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

بدھ 13 جولائی 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، بھارت قتل وغارت کے حالیہ واقعات کی شفاف تحقیقات کرے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل کا نوٹس لے،طاقت کے بے جا استعمال سے برہان وانی سمیت 30سے زائد کشمیر ی شہید اور350سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل وغارت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے،طاقت کے بے جا استعمال سے برہان وانی سمیت 30سے زائد کشمیری شہید اور350سے زائد کشمیر ی زخمی ہوئے ہیں۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ بھارت قتل وغارت کے حالیہ واقعات کی شفاف تحقیقات کرے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل کا نوٹس لے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں،اس صورتحال کواندرونی معاملہ قراردینے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہیں