امریکہ پاکستان کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل نہ کرے،رحمن ملک

بھارتی سٹیلائٹ کے ذریعے جاسوسی پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی ہے ،حقانی گروپ سمیت تمام طالبان قندھار میں بیٹھے ہیں،عمران خان کی تیسری شادی کیلئے دعاگو ہوں،میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جولائی 2016 10:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو دہشتگردوں کی صفوں میں شامل نہ کرے اور جاسوس کے لئے بھارتی سٹیلائیٹ کے استعمال سے باز رہے یہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے حقانی گروپ سمیت تمام طالبان قندھار میں بیٹھے ہیں اگر عمران خان نے شادی کر لی ہے تو ان کے لئے دعاگو ہوں،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں اگر ان خبروں میں کوئی صداقت ہے تو عمران خان کے لئے دعاگو ہوں ۔

سندھ حکومت اور سیکورٹی ادارے امجد صابری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

امجد صابری پاکستان کا معروف قوال تھا رحمان ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان میں ہر ماہ لاکھوں ڈالر کما کر پاکستان بھیجتے ہیں لہذا جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو دہری شہریت رکھنے کی اجازت دی جائے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان اور جرمن کارڈ بحال کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ کشمیر میں کشمیریوں پر جاری بھارتی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرے تاکہ بھارتی افواج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کر سکے انہوں نے کہا کہ میں نے انسانی حقوق کے عالمی کمشنر کو خط لکھا اور کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل کا نوٹس لیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کو دہشت گردوں کی صفوں میں شال نہ کرے ۔

امریکہ جاسوسی کے لئے بھارتی سیٹلائیٹ کا استعمال کر رہا ہے امریکہ جاسوسی کے لئے بھارتی سیٹلائیٹ کے استعمال سے باز رہے یہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان میں حقانی گروپ کا کوئی طالبان موجود نہیں بلکہ حقانی گروپ سمیت تمام طالبان راہنما افغان کے علاقے قندھار میں موجود ہیں ۔