بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر 3 پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دے کر اندھادھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

بدھ 13 جولائی 2016 10:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر تین پاکستانی شہروں کو درانداز قرار دیتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے دریائے منصور میں بی ایس ایف کے اہلکاروں نے تین پاکستانی شہریوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہوئے انہیں خبردار کیا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی بھارتی فوجیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں تینوں پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے ۔ بی ایس ایف عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ فوجیوں نے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہریوں سے تین موبائل اور بھارتی کرنسی بھی برآمد کی ہے