مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے ،سرتاج عزیز

بھارت کو احساس ہوا ہے کشمیریوں کی آزادی کی مہم کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جا سکتا ہے انسانی حقوق کی تنظیم ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، او آئی سی کو پاکستان کے موقف کی حمایت کرنی چاہئے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 14 جولائی 2016 11:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے ۔ بھارت کو احساس ہوا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی مہم کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جا سکتا ہے انسانی حقوق کی تنظیم ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، او آئی سی کو پاکستان کے موقف کی حمایت کرنی چاہئے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگایا گیا ہے تمام تعلیمی ادارے سمیت کاروباری مراکز بند ہیں پانچ دنوں سے پوری وادی کی صورت حال خراب ہے جبکہ کشمیر کا مسئلہ مزید خراب ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو فوراً احساس ہوا ہے کہ طاقت کے ذریعے سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کشمیر میں بھارتی بربریت سے پریشان ہیں بھارتی بربریت اور مظالم کی وجہ سے لوگ احتجاجاً مظاہروں میں شامل ہو رہے ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس مسئلے پر آواز اٹھانا چاہئے اور پاکستان کے موقف کی حمایت کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرسوں اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے اجلاس میں اس ایشو کے تمام پہلو کا جائزہ لیا جائے گا ۔