اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

پاکستان اسٹیل ملز ، کیپکو اور پاور سیکٹر اداروں کی نجکاری کا معاملہ پر غور

جمعہ 15 جولائی 2016 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز ، کیپکو اور پاور سیکٹر اداروں کی نجکاری کا معاملہ زیر غور آیا ،سی سی او پی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بگڑتی ہوئی معاشی و انتظامی صورت حال پر غور و خوض کیا گیا اس موقع پر نوٹ کیا گیا کہ وفاق کی جانب سے بھرپور کوششوں کے باوجود سندھ حکومت نے پی ایس ایم کو حاصل کرنے کے لئے کوئی آفر نہیں کی ہے جس پر سی سی او پی نے نجکاری کمیشن کو طریقہ کار کے تحت پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کی ہدایت کی ہے کمیٹی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن لمٹیڈ کی بحالی کے حوالے سے پرپوزل پر بات چیت کی گئی اور خواہش کا اظہار کیا گیا کہ 7 مئی 2016 کے فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا فیصلہ کے تحت پی آئی اے سی ایل کی کارپوٹائزیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور ادارہ کے کور اور نان کور کاروبار کو علیحدہ کرنے کی ہدیات کی گئی ہے کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو آئی پی او کے ذریعے کامیاب ڈسکوز کو اسٹاک ایکسچینج میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اس فیصلہ پر عملدرآمد فیسکو اور آئیسکو سے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کمپنی کے انتظامی و دیگر کنٹرول اپنے پاس رکھے گی سی سی او پی نے کوٹ ادو پاور کمپنی لمٹیڈ( کیپکو ) بھی حکومت کے شیئر ہولڈر کی نجکاری کی منظوری دے دی اس کے تحت حکومت پاکستان کے کیپکو میں واپڈا کے ذریعہ اسٹیٹ کی نجکاری کی جائے گی جس کی ابتداء 40.25 فیصد سے کی جائے گی اس شیئر کی مالیت 35 کرٰر 43 لاکھ 11 ہزار ہے اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تمام حکام کو نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔