خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، خطے کے مفاد کے لئے پاکستان افغانستان کے درمیان ہمسائیگی کے بہتر تعلقات کی ضرورت ہے
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین کی پاکستان سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں گفتگو ، پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف کردار کی تعریف
جمعہ 15 جولائی 2016 10:53
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء ) امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، خطے کے مفاد کے لئے پاکستان افغانستان کے درمیان ہمسائیگی کے بہتر تعلقات کی ضرورت ہے ۔جمعرات کو امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین سے یہاں کیپٹول ہل میں ملاقات کی ۔
جان مکین حالیہ دنوں میں کانگریس کے دیگر ارکان کے ہمراہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں ، وفد کے دیگر ممبران میں سینیٹر لنڈسے گراہم جوڈومنیلی اور بین ساسے شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی نے سینیٹر میکین کو خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور پاکستان کے امن واستحکام کے عزم بارے بریفنگ دی ۔(جاری ہے)
سینیٹر جان مکین نے وزیرستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک کے دورے کے بارے میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے پاک فوج کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشنز کے نتیجے میں خطے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کاکام انتہائی موثر کن طریقے کیا جا رہا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میکین نے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، سینیٹر جان میکین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر ہمسایوں کے تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 15 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اقتصادی راہداری کے تحت صوبے سے گزرنے والے شمالی روٹ پر چینی/غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کیلئے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت
-
ایف بی آر کو دھوکہ، دو مسلمانوں نے شراب فروشی کا لائسنس حاصل کرلیا
-
شہباز شریف کبھی نواز شریف کو ہٹا کر وزیراعظم نہیں بنے گا،تہمینہ درانی
-
مری ، ایوبیہ میں چیئر لفٹ خراب ہونے سے بچوں عورتوں سمیت 100سے زائد سیاح 4 گھنٹے تک جنگل میں پھنسے رہے
-
رینجرزکی مدت میں توسیع کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کوبھیج دی ہے، ریاض احمد سومرو
-
چھوٹو گینگ کے بعد ساہیوال کا عجو گینگ منظر عام پر آگیا
-
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ میں صوبائی وزیر داخلہ انور سیال کے بھائی نے رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف درخواست دائر کردی
-
قندیل بلوچ پشتو فلم میں جلوے بکھیریں گی ؟ فلمساز وں کے متنازعہ ماڈل سے رابطے
-
فٹ بال کھلاڑی غنیمت خان انتقال کر گئے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طرف سے اظہار تعزیت
-
’میں لوگوں کو قتل کرکے اْن کی لاشوں کے ساتھ یہ شرمناک کام کرتی ہوں‘
-
دنیا بھر کے ممالک میں اسلحے کی ایک دوڑ جاری
-
امریکی فوجی معلومات چین منتقل کرنے کے الزام میں چینی شہری کو 46 ماہ قید کی سزا
-
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کو فون، دنیا بھر میں اپنی ذمہ داریاں مل کر نبھانے کا عہد کیا
-
قابل لوگ لندن چھوڑ کر مت جائیں، میر صادق خان
-
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ظفر محل غیر قانونی تعمیرات کی زد میں، حکومت خاموش
-
انتہا پسند ہندووٴں کے بہیمانہ تشدد سے ہلاک شخص اخلاق احمد کے اہلِ خانہ پر گائے کے ذبیحہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
-
چین میں طوفانِ باد وباراں، 21 افراد ہلاک
-
ہنگری مہاجرین کے ساتھ ‘سفاکانہ اور پرتشدد سلوک‘کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی حالت درست کرنے کیلئے گرین ٹی کا تحفہ
-
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت
-
آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق
-
پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں کتنی بھاری قیمت ادا کی امریکی ا راکین کانگریس کو اسکا احساس ہے نہ ادراک،چوہدری نثار علی
-
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ریفرنڈم ہوگا ،بلاول بھٹو
-
اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس
-
چارممالک کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر افغا نستان طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا ارادہ نہیں رکھتا، صدارتی ترجمان
-
سینٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس، نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے غیر ملکی نجی بینک میں سرمایہ کاری بارے بورڈ منٹس کی طلب
-
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا عدلیہ کی مانیٹرنگ کیلئے عدالتوں میں کیمرے نصب کرنے کا اعلان
-
حکومت نے مردم شماری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
-
خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، خطے کے مفاد کے لئے پاکستان افغانستان کے درمیان ہمسائیگی کے بہتر تعلقات کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.