کشن گنگا ڈیم اورریٹل منصوبوں پرپاک بھارت کے ڈھائی سالہ مذاکرات ناکام

پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء) کشن گنگا ڈیم اورریٹل منصوبوں پرپاک بھارت کے ڈھائی سالہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشن گنگا ڈیم اورریٹل منصوبوں پرپاک بھارت کے ڈھائی سالہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے دونوں متنازعہ منصوبوں پرپاکستان کومذاکرات کی دعوت دی تھی جس کے بعد سیکرٹری پانی وبجلی کی قیادت میں 8 رکنی وفد بھارت گیا جہاں نئی دلی میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت جمعرات اور جمعہ کو مذاکرات ہوئے لیکن بھارت 2 روزہ مذاکرات میں پاکستان کے تحفظات دورنہ کرسکا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیرپر اعتراض کیا تھا کہ بھارت کااس ڈیم پر323میگاواٹ بجلی پیداکرنیکامنصوبہ ہے جس سے پاکستان میں زیرتعمیر969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بری ظرح متاثرہوگا،اسی سلسلے میں سیکرٹری پانی وبجلی کی قیادت میں 8 رکنی وفد مذاکرات کے لیے بھارت گیاجو ناکام ہو گئے۔