پاکستان کو ایماندار اور سچ بولنے والی قیادت کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طاہر القادری
ہر سال 20ارب ڈالر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی کرپٹ اور جھوٹوں کا محاسبہ کریں لوڈشیڈنگ ختم اور کشکول توڑنے کے جھوٹے دعوؤں سے شروع ہونیوالا حکومتی سفر پانامہ لیکس تک آگیا، پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولنے والے شخص کو اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کا وزیراعظم برقرار رہنا چاہیے؟ سربراہ عوامی تحریک کا برطانیہ مڈلینڈز میں تنظیمی عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد سے خطاب
اتوار 17 جولائی 2016 11:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہر سال 20ارب ڈالر اپنے ملک بھجوانے والے محب وطن اوورسیز پاکستانی کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں کا محاسبہ کریں اور ان سے پوچھیں کہ ہم خون پسینے کی جو کمائی پاکستان بھجواتے ہیں وہ پانامہ کی آف شور کمپنیوں سے ہوتے ہوئے لندن اور سوئس اکاؤنٹس کا حصہ کیوں بن جاتی ہے؟پاکستان کو ایماندار اور سچ بولنے والی قیادت کی ضرورت ہے ،لوڈشیڈنگ کو ختم اور کشکول توڑنے کے جھوٹے دعوؤں سے شروع ہونے والا حکومتی سفر پانامہ لیکس کے جھوٹے احتساب تک آگیا۔
کرپٹ حکمرانوں سے ان کی لوٹ مار کا حساب مانگنا ہرگز ہرگز جمہوریت کے خلاف سازش نہیں ہے بلکہ اب عوامی احتساب سے ہی قانونی احتساب کا راستہ کھلے گا ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مڈلینڈز برطانیہ میں پاکستان عوامی تحریک کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مڈلینڈز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتب فکر کے نمائندہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ جب ملک اور قومیں مشکل میں گھرتی ہیں تو اس وقت حکمران سچ بول کر حالات کا مقابلہ اور قوم کا اعتماد حاصل کرتے اور ملک کو بحرانوں سے نکالتے ہیں مگر پاکستان میں صورت حال برعکس ہے۔ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے حالیہ 3 سال عوام اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کو دھوکہ دینے اور مسلسل جھوٹ بولنے میں گزارے، اس لیے موجودہ حکومت کی عوام اور بین الاقوامی سطح پر کوئی کریڈیبلٹی قائم نہیں ہو سکی اور اس کے خطرناک نتائج کا سامنا پاکستان بطور ریاست کررہا ہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمران جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ کازہر قومی سیاسی جسم کی رگ رگ میں سرایت کر چکا ہے۔ الیکشن جیتنے سے لیکر اقتدار کے آخری دن تک جھوٹ بولا جاتا ہے۔ عوام کو ترقی اور خوشحالی کے سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں اور 68 سال سے اسی نام نہاد ترقی کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کرپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دو بار قوم سے خطاب کرتے ہوئے اور ایک بار پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے خود کو اور اپنے خاندان کو پانامہ لیکس کے حوالے سے احتساب کیلئے پیش کیا مگر جب ٹی او آرز بنانے کی بات ہوئی تو وہ اپنے وعدوں اور دعوؤں سے منحرف ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ کیا پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولنے والے شخص کو اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کا وزیراعظم برقرار رہنا چاہیے؟انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ جھوٹ بولنے میں ایک خاص مقام حاصل کر چکے ہیں وہ ریونیو کے 100فیصد اہداف حاصل کرنے کے جھوٹ بول کر عالمی مالیاتی اداروں کو دھوکہ دیتے اور مزید قرضے حاصل کر کے قوم کو سود کے شیطانی جال میں الجھاتے چلے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دورحکومت میں 9فیصد شہری ٹیکس دیتے تھے اب یہ شرح ایک فیصد کم ہو کر 8فیصد رہ گئی ہے۔ جھوٹی حکومت کو عوام اس لیے ٹیکس نہیں دیتے کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ان کے دئیے گئے ٹیکس ملک اور عوام کی ویلفیئر کی بجائے حکمرانوں کی عیاشیوں، اللوں تللوں اور آف شور کمپنیوں میں چلے جائینگے ۔اب وقت آگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کرپشن زدہ نظام اور جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 17 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
للت مودی نے ایک اور دھماکے دار ٹی ٹونٹی لیگ کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا
-
کراچی،اعلیٰ سطحی اجلاس میں رینجرز اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا تنازعہ حل نہ ہوسکا ،دونو ں فریقین کا اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار
-
شراب پرمٹوں کیلئے غیر مسلم بننے والے دائرہ اسلام سے خارج قرار
-
صوبائی حکومت کی اولین ترجیح غریب عوام کی حالت زندگی بہتر بنانا ہے،پرویز خٹک
-
سندھ حکومت نے پولیس کیلئے پنجاب سے کمپیوٹرسسٹم سافٹ ویئر مانگ لیا
-
پیمرا شکایات کونسل کا اے آر وائی پر وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار پر پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگانے پر 80 ہزار روپے کا جرمانہ
-
ملتان ،بہاوٴالدین زکریایونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ طالبعلم عاطف حمیدکا ساتھی کے ہمراہ گینگ ریپ
-
سکیورٹی گارڈ ہلاکت کیس ، شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
-
جڑا نوالہ ،آستا نہ پر چرا غ جلا نے کے دوران سا س ، بہو جھلس گئیں ، ہسپتا ل پہنچ کر دم توڑ گئیں
-
اسلام آباد،میٹروبس میں خواتین مسافروں کے ساتھ وارداتیں معمول بن گئیں
-
ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 265 ہو گئی
-
ملتان ،قندیل بلوچ کو سگے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قتل کر دیا،ملزم گرفتار
-
افغان صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون، خیریت دریافت
-
آزاد کشمیر کے عوام وادی جنت نظیر کو وادی بے نظیر بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں، بلاول بھٹو زرداری کی اپیل
-
حکومت سندھ کا پولیس اور رینجرز کو اویس شاہ کی بازیابی اور امجد صابری قتل کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
-
آرمی چیف کے حوالے سے پوسٹر لگانے والے اداروں کو دعوت گناہ دے رہے ہیں ، ہمارے ادارے دعوت گناہ قبول کرنے والے نہیں ، ترکی کے عوام نے رات کو سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی ، ترک صدر کی طرح نواز شریف ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری کوشہیدکردیا،شہداء کی تعداد 44ہوگئی
-
پاکستان کو ایماندار اور سچ بولنے والی قیادت کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طاہر القادری
-
عمران خان کا نیب کی جانبدارانہ کارکردگی پر اظہار تشویش
-
سٹیٹ بینک کا عبدالستار ایدھی کیلئے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان
-
جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو درجن سے زائد طالبان ہلاک متعدد زخمی
-
بھارت ، زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ، 6 ہسپتال میں زیر علاج
-
ترک باغی کے ہیلی کاپٹر کی شمالی یونان میں لینڈنگ ، سیاسی پناہ کی درخواست کر دی
-
لیبیا : دولت اسلامیہ گروپ کیساتھ جھڑپوں میں20 فوجی ہلاک 100 سے زیادہ زخمی
-
ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ پر انتخابات میں 4 اہم ریاستوں میں واضح برتری حاصل ہو گئی
-
فلسطین ،حماس نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ ختم کر کے بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.