عمران خان جمہوری نظام کو الٹ پلٹ کرنے کے حق میں ہرگز نہیں ، ان کی تقریر کے ایک جملے کو غلط انداز میں لیا گیا، ترجمان پی ٹی آئی کی وضاحت

منگل 19 جولائی 2016 10:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری نظام کو الٹ پلٹ کرنے کے حق میں ہرگز نہیں ہیں، ان کی تقریر کے ایک جملے کو غلط انداز میں پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ممبران کو خارجی معاملات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاتا، ہمیں ترکی سے سبق سیکھنا چاہیے، ملک میں مطلق العنانی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان جمہوری نظام کو الٹنے کے حق میں ہر گز نہیں ہیں ۔ ان کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔