لاہور اورکراچی میں کھانسی کے شربت سے بیس افراد کے ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بھارتی ادویات ساز کمپنی پر پابندی عائد

منگل 19 جولائی 2016 10:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)لاہور اورکراچی میں کھانسی کے شربت سے بیس افراد کے ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حکومت نے بھارتی ادویات ساز کمپنی پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ڈرگ ایسو سی ایشن بورڈ کی جانب سے بھارتی ادویات ساز کمپنی سے خام مال درآمدکرنے والے دو ادویات ساز کمپنی کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کوالٹی کنٹرول بورڈ پنجاب اور ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے اس ضمن میں صوبائی حکومت کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کردیاہے اور مذکورہ ادویات کوفوری طورپرمارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایات کی ہے ادویات کے خام مال میں منشیات کے اجزاء شامل کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور تحقیقات کے بعد پاکستانی ادویات ساز کمپنی پر بھی ایک سال کے لئے پابندی عائد کرتے ہو ئے تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کھانسی کے شربت میں نشہ آور اجزاء لیومیتھا فور کی مقدار بائیس فیصدتک پائی گئی تھی جس کے بعد مذکورہ دوائی انسانی صحت کے لئے مضر اور ہلاکتوں کا باعث بن گئی ۔

متعلقہ عنوان :