ٹویٹر انتظامیہ بھارتی دباؤ کا شکار ، مظلوم کشمیری کے حق کیلئے آواز اٹھانے پر حافظ سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

منگل 19 جولائی 2016 10:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکی انتظامیہ نے بھارتی دباؤ میں آکر معصوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پرسربراہ جماعت الدعوہ حافظ سعید کا اکاؤئنٹ بلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی دباومیں آکرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے پر امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھی کشمیری حریت پسند برہان وانی کی ڈی پی لگانے والے ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :