بجلی کے منصوبے جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں ،تھر میں کوئلے کی مائینز پر کام جاری ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 19 جولائی 2016 10:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین نے ہر فورم پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے ، ہم بجلی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کرنا چاہیے ہیں ۔ پیرکو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور چین نے ہر فورم پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ چائنہ 46 بلین ڈالرز پاکستان کے خزانے میں جمع کروائے گا مگر ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ 46 میں سے 35 بلین ڈالرز آئی پی پی موڈ کی انویسٹمنٹ ہے جوانرجی سیکٹر کی یہ پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا ۔ باقی 11 ارب ڈالرزکے انفراسٹرکچر کے لونز ہیں جو چائنہ کی کمپنی کے ذریعے انویسٹ کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے مائینز پر کام جاری ہے ہم بجلی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں