کسی ریاست کو انسانیت کے مسلمہ اصول پامال کرنے کی اجازت نہیں،وزیراعظم
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف 20جولائی 2016ء کو یوم سیاہ کے حوالے سے وزیراعظم کا پیغام
بدھ 20 جولائی 2016 10:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، انسانی جان کی بے توقیری، خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو بینائی سے محروم کرنے کے جو واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں، اس نے انسانیت پر ایمان رکھنے والے لوگوں کودنیا بھرمیں شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ کسی ریاست کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ سیاسی مفاد اور ریاستی حکمت عملی کے نام پر انسانیت کے اْن مسلمہ اصولوں کو پامال کرے جن پر عالمی ضمیر ہمیشہ یک سو رہا ہے اور جنہیں مہذب معاشروں میں کبھی گوارا نہیں کیا گیا۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں، دو بنیادی امور کو نظر انداز کیا ہے جن کی بنیاد پر کشمیر کوکسی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ ایک یہ کہ کشمیر کو اقوام متحدہ نے ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
بھارت نے خود اقوام متحدہ کے دروازے پر دستک دی۔اس بات کا دنیا سے وعدہ کیا کہ وہ حالات کو بہتر ہونے پر کشمیر کے عوام کو خود ارادیت کا حق دے گا اور کشمیر میں استصواب رائے کا انتظام کرے گا۔
اس اعتراف کے بعد بھارت کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ کشمیر اْس کا داخلی مسئلہ ہے۔ دوسرا یہ کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی ایک تاریخ ہے۔ انسانی حقوق کا مسئلہ آج ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اقوام متحدہ اور دوسرے فورمز پر اٹھایا جا سکتا ہے تو پھر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایسے مسلسل واقعات کو کیوں موضوع نہیں بنایا جا سکتا؟عالمی برادری کوپاکستان کے حوالے سے یہ بات بطور خاص پیش نظر رکھنی ہوگی کہ کشمیر کے مسئلہ میں پاکستان ایک فریق ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو فریق مانا ہے۔ اب اگر کشمیر میں انسانوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جاتا ہے تو پاکستان ان واقعات سے غیر متعلق نہیں رہ سکتا۔ایک فریق ہونے کے ناطے اور اہلِ کشمیر کے ساتھ دیرینہ اور ہمہ گیر رشتے کے باعث ،آج پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر یک سو ہو کر یوم سیاہ منا رہی ہے اور بھارت کی طرف سے روا رکھے جانے والے مظالم پر سراپا احتجاج ہے۔ بھارت نے اپنے مظالم سے اہل کشمیر کی تین نسلوں کو ناراض کیا ہے۔ بھارت کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ اپنے ہاتھ مظلوموں کے لہو سے مزید رنگنے ہیں یا اہل کشمیر کے اس حق کو تسلیم کرنا ہے جس کا وہ اقوام عالم کے سامنے اعتراف کر چکا ہے۔اہل کشمیر کی موجودہ نسل نے سوشل میڈیا کو اپنا ہتھیار بنایا ہے۔ بھارت کو اندازہ ہونا چاہیے کہ وہ اب لوگوں کے ذہنوں پر تالے لگا سکتا ہے اور نہ ان کی آواز کو دبا سکتا ہے۔بھارت کو تاریخ پر نظر ڈالنا اور یہ سمجھنا ہو گا کہ جب عوام ارادہ کر لیں تو ہتھیار ان کا راستہ نہیں روک سکتے۔ پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اہلِ کشمیر کے ساتھ پاکستان کا تعلق ہمہ جہتی ہے۔ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ مذہبی، تہذیبی اورانسانی ہی نہیں ،یہ انسانی لہو کا رشتہ ہے۔ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر سفارتی ،سیاسی اورانسانی حقوق کے محاذ پر ان کا مقدمہ لڑا جا ئے گا۔’یومِ سیاہ‘ کے موقع پرپوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرے گی۔تمام سرکاری اہل کار بازوپر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔نمازِ ظہر کے اجتماعات میں اہلِ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔ بیرونِ ملک آباد پاکستانی مختلف ممالک میں اقوامِ متحدہ کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کریں گے اوربھارتی مظالم کو سامنے لائیں گے۔اسی طرح انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے کیے جائیں گے تا کہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کیا جائے۔کشمیر میں اٹھنے والی آزادی کی یہ لہر اب تھمنے والی نہیں۔جب قومیں اس طرح بیدار ہوتی ہیں تو ان کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔بھارت کے پاس اب اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ تاریخ کی قوتوں کے سامنے اپنی شکست تسلیم کر لے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 20 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستانی پہلوان بادشاہ خان کا بھارتی ریسلر کالی کو مقابلے کا چیلنج
-
کور کمانڈر راولپنڈی کی آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر ‘ چیف سیکرٹری سے الگ الگ ملاقاتیں
-
قندیل بلو چ قتل، مفتی عبد القوی کو تاحال شامل تفتیش کیا گیا ہے نہ ہی بلایا گیا ، ڈی آئی جی اظہر اکرم
-
نیب خیبر پختونخوا نے بدعنوانی کے الزامات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا رومان ظہیر کو گرفتار کر لیا
-
وزیراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے ، ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہوا ،مریم نواز
-
پنجاب میں منتخب چیئرمینوں کی بڑی تعداد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مخالفت کردی
-
ہمایوں چاچا تحریک انصاف کا اصل اثاثہ تھے ،پرویز خٹک
-
مفتی محمدنعیم کا تبلیغی جماعت کراچی کے امیر حافظ عبدالرشید سورتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
عمران اور ریحام خان نے سوشل ویب سائیٹ پر بھی ایک دوسرے سے راہیں جدا کر دیں، ٹوئیٹر پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا
-
ڈی جی خا ن ،غیرت کے نام پر اعضاء کاٹے جانے پر ایک شخص ہلاک
-
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو بازیاب کر الیا،آئی ایس پی آر
-
متحدہ اپوزیشن کااجلاس، وزیراعظم کے فوری استعفے اورسڑکوں آنے کی تجویزپراتفاق نہ ہوسکا،معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ
-
کراچی، ڈاکٹر عاصم کیس کے ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد
-
سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط ، اکاؤنٹ منجمد کرنیکا حکم
-
یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان
-
سندھ میں رینجرز کارروائیوں کو قانونی جواز فراہم کرنے میں تاخیر سے آپریشن متاثرہوگا،وزیرداخلہ
-
کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وزیراعظم 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے،بلاول بھٹو
-
شہبازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات ،ملک کی سیاسی اورسیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال
-
کسی ریاست کو انسانیت کے مسلمہ اصول پامال کرنے کی اجازت نہیں،وزیراعظم
-
متحدہ اپوزیشن اجلاس، تحریک انصاف اپوزیشن حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیلئے قائل نہ کر سکی
-
سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور کراچی میں خصوصی اختیارات کی مدت بیک وقت ختم
-
پاکستان کو مثالی ریاست بنانا ایک خواب کا نام تھا لیکن کشکول توڑنے کے دعویداروں نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ہے،عمرا ن خان
-
افغان حکومت نے ہزاروں پاکستانی مزدوروں کے افغانستان میں کام کرنے پر پابندی عائدکردی
-
ٹانگ میں انفیکشن، وزیراعظم کے علاج کے لیے پھر لندن جانے کی تیاریاں شروع
-
راہداری منصوبہ فوج یا کسی اتھارٹی کی زیر نگرانی نہیں دیا جائیگا،وزارت منصوبہ بندی
-
آڈیٹر جنرل،سیکرٹری خزانہ سمیت 17 اعلی افسر ٹیکس چور قرار
-
سعودی عرب میں حجاج کرام کیلئے ٹرانسپورٹ اور رہائش سمیت تمام تر انتظامات مکمل ، 4اگست سے حج پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا، سردار یوسف
-
ترکی کے 14 بحری جنگی جہاز غائب، یونان کی سمندر حدود میں کام کرنے کی اطلاع: نیول چیف بھی ناکام بغاوت کے بعد سے غائب
-
نوجوان نسل کو جہاد کی جانب جانے سے کیسے روکا جائے
-
یونان پہنچنے والے مہاجرین میں پچانوے فیصد کمی ہوئی ہے، یورپی بارڈر ایجنسی
-
ممبئی میں بھی آزادی کے نعرے لگ گئے، دلت کمیونٹی کا علیحدہ وطن کا مطالبہ
-
ریپبلکن پارٹی کے قومی کنوینشن کے پہلے دن ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا توجہ کا مرکز
-
مسلمانوں کی آمد پر پابندی کی تجویز کا مذاق
-
دا سن کو حجاب کی وجہ سے خاتون اینکر پر تنقید کرنے کے خلاف 300 شکایات موصول
-
فوج کے بڑے حصے کا بغاوت میں کوئی کردار نہیں تھا ، ترک فوج
-
شام میں اتحادی فضائی کارروائی،56 شہری ہلاک
-
مالی میں فوجی چھاوٴنی پر جنگجووٴں کا قبضہ
-
ماں کیلئے کھودی گئی قبرمیں سعودی بیٹے کی موت ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.