ٹانگ میں انفیکشن، وزیراعظم کے علاج کے لیے پھر لندن جانے کی تیاریاں شروع

بدھ 20 جولائی 2016 10:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف دل کے آپریشن کے بعد ٹانگ کے انفیکشن میں مبتلا ہو گئے، ڈاکٹروں کے مشورے پر پھر لندن علاج کے لیے تیاریاں شروع ہو گئیں، حسین نواز کے ڈاکٹروں سے مشورے جاری ہیں، میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم دل کے کامیاب آپریشن کے بعد لندن سے لاہور پہنچے تھے جہاں سے انہوں نے ایک روز قبل اسلام آباد آنا تھا تاہم ان کی ٹانگ میں انفیکشن ہو گیا اور اس وجہ سے وہ سخت بخار میں مبتلہ ہو گئے، وزیراعظم کی بیماری کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا، منگل کے روز ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو علاج کے لیے پھر لندن جانے کا مشورہ دے دیا جس کے بعد حسین نواز فوری طور پر سعودی عرب سے لندن پہنچ گئے اور وہاں پر ڈاکٹروں سے مشاورت شروع کر دی، رپورٹ کے مطابق حسین نواز لندن میں ڈاکٹروں سے وقت لیں گے جس کا بعد وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :