سی پیک کے مغربی روٹ پر چینی کمپنیوں کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء)سی پیک کے مغربی روٹ پر چینی کمپنیوں کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے ۔ جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی مغربی روٹس پر چینی کمپنیوں کو ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مغربی روٹس کے حوالے سے صوبائی حکومت نے پہلے سے ہی روٹس کی نشاندہی کی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں مغربی روٹس پر چینی انجینئرز کے کام کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر چینی کمپنیوں کو 23سال تک ٹیکسوں کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔ اس حوالے سے چینی کمپنیوں کے ناموں کی فہرستیں بھی صوبائی حکومتوں کو ارسال کردی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :