بغاوت میں آرمی ملوث نہیں تھی ، ترک سفیر

ہفتہ 23 جولائی 2016 10:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جولائی۔2016ء ) ترک سفیر صادق بابر گیرگن نے کہا ہے کہ ترکی کی بغاوت میں آرمی ملوث نہیں تھی۔اسلام اباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ موجودہ واقعات میں آرمی کا ایکشن نہیں تھا تاہم ترک شہریوں پر ٹینک چڑھا کر گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن کی رہائش گاہ امریکہ میں ہے اور وہ دہشت گرد تحریک کے ذمہ دار ہیں ، فتح اللہ گولن کے خلاف دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں۔ 15جولائی کو پارلیمنٹ پر ہیلی کاپٹر سے حملے ہوئے مگر جمہوریت پسند عوام نے ٹینکوں کے آگے لیٹ کر بغاوت کو ناکام بنادیا۔