ملک میں جہیز اور عروسی تحائف پر پابندی بارے قانون سازی نہ ہوسکی

بل کی محرک خاتون ایم این اے ثمن سلطانہ جعفری کی عدم دلچسپی،کمیٹی نے بل پر بحث ملتوی کر دی

پیر 25 جولائی 2016 10:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جولائی۔2016ء) ملک میں جہیز اور عروسی تحائف پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی نہ ہوسکی ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے بھجوائے جانے والے بل کی محرک ایم کیو ایم کی خاتون رکن ثمن سلطانہ جعفری کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کمیٹی نے بل پر بحث ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خاتون رکن اسمبلی ثمن سلطانہ جعفری نے فروری 2016میں قومی اسمبلی کے فلور پر جہیز اور عروسی تحائف کے ایکٹ 1976میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا بل کی حکومت کی جانب سے مخالفت نہیں کی گئی جس پر بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بھجوادیا گیا مگر بل کی محرک ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کو قائمہ کمیٹی کی جانب سے کمیٹی کی میٹنگ میں حاضر ہونے کی اطلاع دی گئی مگر وہ حاضر نہ ہوئی اس موقع پر کمیٹی نے اراکین نے خاتون رکن اسمبلی عدم حاضری پر تنقید کرتے ہوئے اس مدعی سست اور گواہ چست قرار دیتے ہوئے بل پر بحث کو ملتوی کر دیا ۔