حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے 408 ارب روپے وصولی میں ناکام

سرکاری ادارے بھی 148 ارب روپے ہضم کرگئے

منگل 26 جولائی 2016 10:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء ) حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے 408 ارب روپے وصولی میں ناکام ہوگئی جبکہ سرکاری ادارے بھی 148 ارب روپے ہضم کرگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیاں واجبات وصولیوں میں کافی مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں اور ملک میں کام کرنے والی تمام ڈسکوز میں ریکوری کے لحاظ سے کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکیں ماسوائے ایک دو ڈسکوز کے سب سے زیادہ وصولیاں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمہ ہے جس کے ڈیفالٹرز نے ایک سو چھ ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چھیاسی ارب روپے حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اکسٹھ ارب کی وصولیاں کرنی ہیں جبکہ آئیسکو پچاس ارب روپے اور کیسکو نے 37 ارب روپے نادہندگان سے وصول کرنے ہیں لیسکو ، گیسکو ، فیسکو ، میپکو ، ٹیسکو نے 65ارب وصول کرنے ہیں وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیاں مالی بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بڑی وجہ نادہندگان کا ادائیگیاں نہ کرنا ہے اور اگر کسی عدالت میں لے جایا بھی جاتا ہے تو وہ مزید وقت لیکر معاملے کو طول دیتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوری کے حوالے سے وزارت نے کافی اقدامات کئے ہوئے ہیں اور سیکرٹری یونس ڈھاگہ نے بجلی چوروں کو پکڑنے والے اہلکاروں کیلئے خصوصی انعامات کا بھی اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی خاص کامیابیاں حاصل نہیں ہورہی ہیں نادہندگان کیلئے خواتین تو موجود ہیں لیکن سیاسی پشت پناہیوں کی وجہ سے کٹہرے میں نہیں آرہے ہیں

متعلقہ عنوان :