وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقا ت

آئی ایم ایف کی بارہویں قسط ‘ ریویو کے حوالے سے رکھے گئے اہداف پر تبادلہ خیال

منگل 26 جولائی 2016 10:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقا ت کی ‘ ملاقات میں آئی ایم ایف کی بارہویں قسط ‘ ریویو کے حوالے سے رکھے گئے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی وزیر کو سٹیٹ بینک کے حوالے سے مختلف اہداف کے حوالے سے بریفنگ کیا۔

جن میں زرمبادلہ ذخائر اور نیٹ ڈومیسٹک ایسٹ شامل ہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزیر خزانہ کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین اور اس کے رپورٹنگ میکانزم پر عملدرآمد کے حوالے سے بینکوں کے کردار پر بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔ اس دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے رول پر بھی بحث کی گئی۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان‘ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ‘ عالمی مستند یافتہ مانیٹرنگ یونٹ کو اپنائیں اور ملک میں بدعنوانی کو پکڑنے کے لئے عالمی معیار کے کو نافذ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اگر قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تو وہ بھی کئے جائیں تاکہ ناپسندیدہ روایات کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کو کی جانے والی فنڈنگ روکنے کیلئے تمام ادارے ملک کر کام کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ تاکہ عالمی کمیونٹی میں پاکستان ایک ذمہ داری ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو قائم رکھ سکے۔ اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان‘ ڈپٹی گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :