امریکہ کی جانب سے ڈرون کے استعمال سے حالات مزیدبگڑرہے ہیں ،آصف زرداری

امریکی ڈرون حملوں میں شہریوں کی بڑی تعدادجاں بحق ہوچکی ہے ،وقت آگیاہے دوسروں پرانگلیاں اٹھانابندکی جائیں ،دنیامیں جاری اسلام فوبیاپرنظرثانی کی ضرورت ہے ،روسی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 26 جولائی 2016 10:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جولائی۔2016ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے ڈرون کے استعمال سے حالات مزیدبگڑرہے ہیں ،امریکی ڈرون حملوں میں شہریوں کی بڑی تعدادجاں بحق ہوچکی ہے ،وقت آگیاہے کہ دوسروں پرانگلیاں اٹھانابندکی جائیں ،دنیامیں جاری اسلام فوبیاپرنظرثانی کی ضرورت ہے ۔روسی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں آصف علی زرداری نے کہاکہ برطانیہ کایورپی یونین سے نکلناایک بڑاایشوہے ،اسلام ایک پرامن ہے ،دنیامیں جاری اسلام فوبیاپرنظرثانی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ہالبروک سے ڈرون حملوں بارے گلہ کیاتھااورہم نے امریکہ سے ڈرون بھی مانگے تھے ،امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں سے حالات مزیدبگڑرہے ہیں ،امریکی ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی بڑی تعدادجاں بحق ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے ،پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین آبادہیں اورتاحال پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کررہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان متنازعہ مسئلہ ہے ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ان کے ساتھ ہے ،کشمیریوں کی بڑی تعدادپاکستان میں آبادہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے منہ میں جوآتاہے کہ کہہ دیتے ہیں ،عمران خان نے 30ملین روپے طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک مدرسے کودیدیئے ۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ایک دوسرے پرانگلیاں اٹھانابندکی جائیں