امریکی فرم نے روزویلیٹ ہوٹل کی قیمت 363ملین ڈالر لگائی، شیخ آفتاب

ہوٹل1999میں 36ملین ڈالر میں خریدا گیا، بین الاقوامی سطح پر کاروبار میں کمی سے ہوٹل کو 2015میں 396ملین ڈالر خسارہ ہوا 18ویں ترمیم کے بعد معدنیات کے شعبے صوبوں کو منتقل، برآمدات کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، خرم دستگیر ،سینٹ وقفہ سوالات میں جواب

بدھ 27 جولائی 2016 10:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء)وفاقی وزیر پارلیمان شیخ آفتاب احمد نے سینٹ کو بتایا ہے کہ نیویارک میں روزویلیٹ ہوٹل1999میں 36ملین ڈالر میں خریدا گیا ہے اور اس کی قیمت امریکی فرم نے363ملین ڈالر لگائی ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر کاروبار میں کمی کی وجہ سے ہوٹل مالی سال 2015میں 396ملین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ اس ہوٹل کی قیمت اس وقت 1ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اس ہوٹل کو خسارے سے نکالنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں جس پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس ہوٹل کو نقصانات سے نکالنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ سینیٹر احمد حسن ،سینیٹر الیاس بلور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد معدنیات کے شعبے صوبوں کو منتقل کئے جا چکے ہیں تاہم وفاقی حکومت معدنیات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انہوں نے بتایاکہ معدنیات کے شعبے میں مشینوں کی درآمد پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اراکین اپنے اپنے صوبوں کے سرمایہ کاروں کو وزارت تجارت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اور مراعات سے اگاہ کریں انہوں نے کہاکہ وزارت تجارت کی جانب سے معدنیات کی برآمدات میں سہولیات دینے کا دائرہ کار فاٹا کے سرمایہ کاروں کیلئے بھی ہوگاسینیٹر اعظم سواتی،سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایاکہ پمز میں میڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گریڈ16سے زائد کی اسامیوں پر تعیناتی ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے کی جائے گی انہوں نے بتایاکہ تمام خالی اسامیوں پر آئین کے مطابق تمام صوبوں کو خالی آسامیوں پر تعیناتی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سینیٹر طاہر مشہدی سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر نعمان وزیر خٹک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان سے پہلی بار روس کو چاول کی برآمد شروع کی جا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستانی تاجروں نے روس کا دورہ بھی کیا ہے انہوں نے کہاکہ چاول کی برآمدات میں اضافے کے لئے سفارتی سطح پر بھی بھرپور کام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے چاول کی برآمد کیلئے ایران کا دورہ کیا تھا اور اسی طرح ایران سے بھی چاول کے برآمدکنندگان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ایران سے عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعدایران کے ساتھ چاول کی برآمد کے معاہدے کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستانی باسمتی کو عالمی سطح پر متعارف کرنے کیلئے جلد ہی ایوان میں قانون سازی کے لئے بل لایا جائے گاسینیٹر طاہر حسین مشہدی ،سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر کیڈ نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایڈز اور ایچ آئی وی سمیت متعدی بیماریوں کیلئے جدید ترین سہولیات موجود ہیں پمبر میں جگر کی پیوند کاری کا مرکز دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کی جا رہی ہے اور اس میں 600بیڈ کا نیا حصہ ارجیٹائن پارک سے لئے جانے والے حصے میں تعمیر کیا جا ئے گا انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں برین ہیمریج کے مریضوں کو بھی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے اور اس کیلئے دنیا کے کسی بھی ہسپتال میں علیحدہ یونٹ قائم نہیں کئے جاتے ہیں انہوں نے بتایاکہ ہسپتالوں پر مریضوں کابوجھ بڑھ جانے کیوجہ سے مسائل کا شکار ہیں سینیٹر راحیلہ مگسی سینیٹر عتیق شیخ اور سینیٹر نعمان وزیر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے بتایاکہ افغانستان کو ویزے کے اجرا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین غیر قانونی تجارت کے بارے میں حکومت کے پاس کوئی اعداد وشمار نہیں ہے گذشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ گیا ہے انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ایران کی جانب منتقل ہونے سے پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ طورخم ،واہگہ اور چمن بارڈر پر جدید ترین سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں اس پروگرام میں رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں سینیٹر چوہدی تنویر خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر کیڈ نے بتایاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران سی ڈی اے کے ملازمین کو کسی قسم کے پلاٹ آلاٹ نہیں کئے گئے ہیں سینیٹر تاج افریدی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر کیڈ نے بتایاکہ پمز میں نصب ائیرکنڈیشنڈ سسٹم اپنی عمر پوری کرچکا ہے اب وہاں پر نیا ائیرکنڈیشنڈ سسٹم نصب کرنے کیلئے منصوبہ بھجوایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 645ملین روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ بحرین ہسپتال کا منصوبہ اسلام کیپیٹل ٹیرٹری اور وزارت داخلہ کے تعاون سے ہورہا ہے سینیٹر عتیق شیخ ،سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت نے بتایاکہ اگلے دو سالوں تک برطانیہ کے ساتھ جی ایس پی پلس کا معاہدہ برقرار رہے گا انہوں نے بتایا کہ امریکی ڈالرز کے مقابلے میں پاؤنڈ کی ویلیو کم ہونے کی وجہ سے ہمیں کم رقم مل رہی ہے تاہم ہماری برآمدات پر زیادہ اثر نہیں پڑا ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ ہونے کے بعدبرآمدات میں مذید اضافہ ہوگاانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امسال ملکی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوگاانہوں نے بتایاکہ ٹیکسٹائل کے ویلیو ایڈڈ سیکٹر میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم ملکی کاٹن کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے اس کی برامدات میں کمی ہوئی ہے سینیٹر احمد حسن ،سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت نے کہاکہ یورپی یونین کی برآمدات میں جی ایس پی پلس کے بعداضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایاکہ 622ملین ڈالر کی برآمدات یورپی یونین کو فروری کے مہینے میں کی گئی ہیں سینیٹر احمد حسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمان شیخ افتاب نے بتایاکہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اگلے سال جون تک مکمل طور پر اپریشنل ہوجائے گاانہوں نے بتایاکہ ائیرپورٹ کا 70فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے تاہم سڑکوں کی تعمیر جو این ایچ اے کی ذمہ داری ہے پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے مکمل ہونے والے کام کی تفصیلات ایوان کو فراہم کر دی جائے گی ۔