سوئس بینکوں میں چھپائی دولت تک پہنچ گئے ہیں،اسحاق ڈار

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں اطلاعات کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا اب سوئس بینکوں کے اکاؤنٹس راز نہیں رہیں گے، پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی جلد ہی آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دینگے،وفاقی وزیر خزانہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 10:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جولائی۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں چھپائی دولت تک پہنچ گئے ہیں ، پاکستان اور سوئڑزرلینڈ میں اطلاعات کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا اب سوئس بینکوں کے اکاؤنٹس راز نہیں رہیں گے ، پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی جلد ہی آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دینگے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ قابل مذمت ہے کراچی میں آپریشن سے جو امن آیا ہے اسے آگے بڑھنا چاہیے امید ہے کہ وزیراعلیٰ رینجرز اختیارات کا معاملہ جلد از جلد حل کرلینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر خورشید شاہ سے دس میٹنگ ہوئی ہیں خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کو اور ہم اپنے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہیں طارق کھوسہ کا نام آیا تھا اس پر بھی غور کیا گیا لیکن وہ کوالیفائی نہیں کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر پر امید رکھتے کہ کوئی راستہ نکل آئے گا کوشش کرینگے دوبارہ میٹنگ ہوجائے حکومت نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر بل سمیت دو بل ہیں جن کو پارلیمنٹ سے پاس کرانے کیلئے مشترکہ اجلاس طلب کرینگے انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کی چوائس بہت اچھی ہے وہ صوبے کیلئے لڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ سوئس حکومت اور پاکستان میں اطلاعات کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے سوئس حکام نے اپنی چار شرائط ختم کرکے معاملہ کو اور آسان کردیا ہے اب سوئس بینکوں کے اکاؤنٹس راز نہیں رہیں گے معلومات موصول ہوجائینگی انہوں نے کہا کہ پاکستان اب آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہے گا اور آئی ایم ایف سے مزید قرض نہیں لیں گے جب ہم اقتدار میں آئے تو ضرورت تھی اس لئے قرض لیتے تھے

متعلقہ عنوان :