لاڑکانہ، دہشتگردوں کی کارروائی میں رینجرز اہلکار شہید، 13 زخمی

شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرزو دیگر کی شرکت

اتوار 31 جولائی 2016 11:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء ) لاڑکانہ میں دہشت گردوں کی کارروائی، ایک رینجرز اہلکار شہید، 4 رینجرز اہلکاروں سمیت 13 زخمی، شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز اور دیگر کی شرکت۔ تفصیلات کے لاڑکانہ شہر کے میروخان چونک کے علاقے میں سینٹرل جیل لاڑکانہ کے قریب روڈ کے کنارے پر دھشتگردوں کی جانب سے کھڑے سائیکل میں نصب کردہ دو بم اس وقت پھٹا اسکول کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی رینجرز کی گاڑی وہاں سے گذری جس کے نتیجے میں 5 رینجرز اہلکار جن میں بلاول، سرتاج، راشد، غلام نبی، سلیمان اور شاہد شامل ہیں اور 9 راہ گیر بھی واقعے میں زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جہاں آپریشن کے دوران زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے رینجرز اہلکار شاہد سیال دم توڑ گیا تاہم چار رینجرز اہلکاروں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے جنہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے جبکہ 9 راہ گیروں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور سرچ آپریشن اور شواہد اکھٹے کیے۔ رینجرز نے دو افراد کو موقع پر گرفتار بھی کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے

متعلقہ عنوان :