سعودی عرب ،تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سینکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور

سفارت خانے نے بھی مشکلات سے دو چار اپنے شہریوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا حکومت پاکستان صورت حال کا فوری نوٹس لے ،بصورت دیگر بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتاہے، پاکستانیوں کی حکومت سے اپیل

پیر 1 اگست 2016 10:36

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سینکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانے نے بھی مشکلات سے دوچار اپنے ان شہریوں کی معاونت کے لئے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے ،ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اوجر کمپنی کے سینکڑوں پاکستانی کارکن ان دنوں انتہائی کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،کمپنی کے بعض ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور اس کے ساتھ ستم ظریفی یہ ہے کہ کمپنی نے دمام ،جدہ اور ریاض میں موجود کیمپوں میں اپنے میس بھی بند کر دیئے ہیں جس سے کارکنوں کو کھانے پینے کی اشیاء حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے ،پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ چار دن سے خوراک کی عدم دستیابی کے باعث انتہائی مشکلات درپیش ہیں اور فاقہ کشی پر بھی مجبور ہو چکے ہیں ،پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ان کی تمام دستاویزات بھی ضبط کر رکھی ہیں ان کے ساتھ ساتھ حکامے بھی ختم ہو چکے ہیں جس کے باعث اپنے کیمپوں سے باہر بھی باہر نہیں جا سکتے ہیں جبکہ کیمپ میں بھی اشیاء ضروریہ دستیاب نہیں ہیں اگر فوری طور پر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں اقدامات نہ اٹھائے کوئی بڑا انسانی سانحہ رونما ہو سکتا ہے ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار پاکستانی سفارتخانے کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے لیکن سفارت خانے کی جانب سے محض تسلیاں دی جارہی ہیں عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہریوں نے حکومت پاکستان ،وزیر اعظم ،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں اس مشکل سے نجات دلائیں ۔

متعلقہ عنوان :