ملک کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،نواز شریف
دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر پسپاہورہے ہیں، خوشحال پاکستان کے ثمرات ہرشہری تک پہنچائیں گے،انتہاپسندی کانظریہ پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے پاکستان اسی کے خلاف جنگ کر رہا ہے،پاکستان کو مذہب اور رنگ ونسل کے لیے محفوظ بنایا جائیگا، و فاقی حکومت انٹیلیجنس شیئرنگ میکانزم مضبوط بنانے کے لیے صو بو ں کی معاونت جاری رکھے گی،وزیر اعظم کا داخلی وقومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطا ب اجلاس میں اندرونی سلامتی اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ نے اپنے دوراہ ایران سے متعلق بریفنگ بھی دی
منگل 2 اگست 2016 10:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت داخلی وقومی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اندرونی سلامتی اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیر اعظم نواز شریف نے سیکیورٹی اورامن کی کاوشوں پرسیکیورٹی فورسزاورخفیہ ایجنسیوں کوخراج تحسین پیش کیا،نیشنل ایکشن پلان اور امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی شریک تھے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ نے اپنے دوراہ ایران سے متعلق بریفنگ دی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذکرنے والے اداروں کی امن وسلامتی کے لئے کارکردگی کو سراہا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر پسپاہورہے ہیں، پاکستان کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،محفوظ،مستحکم اورخوشحال پاکستان کے ثمرات ہرشہری تک پہنچائیں گے،انتہاپسندی کانظریہ پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے اور پاکستان اسی کے خلاف جنگ کر رہا ہے،پاکستان ہر مذہب اور رنگ ونسل کے لیے محفوظ بنایا جائیگا،آئندہ چند سالوں میں پاکستانی عوام کو مستحکم،خوشحال اور پرامن وطن دیں گے، ملک صحیح سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کوہرممکن سہولیات اورانٹیلی جنس شیئرنگ فراہم کریگا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی ملک کوپاکستان جتنانقصان نہیں ہواجس کا اعتراف دوسرے ممالک بھی کر رہے ہیں،پاکستان کئی سالوں سے دہشتگردوں کی کارروائیوں کامقابلہ کرر ہا ہے،قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیوں کے باعث دہشتگردی ملک سے ختم ہورہی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ و فاقی حکومت انٹیلیجنس شیئرنگ میکانزم مضبوط بنانے کے لیے معاونت جاری رکھے گی،ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے امن وامان صورتحال بہترہوئی ہے جس کے اثرات پوری قوم دیکھ رہی ہے،آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور ہم انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں دگے آخری دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردی جیسی لعنت سے جنگ جاری رہے گی،ملک کو دہشتگردی سے پاک اور خوشخالی کی طرف واپس لے کر دم لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں،انتہا پسندوں کیخلاف آپریشن قربانیوں سے ہی کامیاب ہورہاہے،حکومتی کوششوں،قوم کے عزم سے انتہاپسندنظریات کوشکست ہورہی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 2 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
”وی سی سے شکایت کیوں کی ؟“پمز کی میڈیکل سرجیکل وارڈ نمبر5کے پروفیسر ڈاکٹر نے مریضہ کو گالیاں دیکر نکال دیا
-
تمام چینلز کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل کرنا ہوگا،سب کو ایک گلدستے میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،ابصار عالم
-
نندی پور پاور پراجیکٹ کی ناقص کارکردگی ،حکومت نے چینی کمپنی کو جرمانہ کرنے سے روک دیا
-
رواں برس 767 بچے لا پتہ یا اغوا ہوئے، 721 بچے اپنے گھروں میں واپس آچکے ہیں یا انہیں بازیاب کرا یا گیا ہے:وزیر اعلی کو بریفنگ
-
6اور7اگست کوشروع ہونے والی تحریک کا(ق)لیگ بھرپورساتھ دے گی،رہنماء ق لیگ
-
حکومت کا قومی اسمبلی کے جاری سیشن میں سائبر کرائم بل پاس کروانے کا منصوبہ
-
کراچی،نومنتخب وزیراعلی مرادعلی شاہ حسب وعدہ اپنے دفترمیں مقررہ دفتری اوقات سے دومنٹ قبل پہنچ گئے
-
ملتان،پولیس کے اعلیٰ حکام نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو میڈیا بیانات سے روک دیا
-
یکم اگست سے تمام سیونگ اسکیموں کے منافع میں کمی کر دی گئی
-
فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے نڑ والا روڈپرمزید3 پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا،محکمہ مال،واسا،سوئی گیس اور واپڈا کو کنکشن دینے پر نوٹس جاری
-
سعودی عرب نے عازمین حج کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا
-
فرانس میں 8 ماہ کے دوران 20 مساجد بند
-
تہران : ایران کے منجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک
-
امریکی ریاست میری لینڈ میں شدید بارشیں ، سیلابی صورت حال
-
ٹیکساس :گرم ہواکے غبارے کوحادثہ ، غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا یا تھا،تفتیش کا روں کو خدشہ
-
بھارتی جوڑے نے زمین سے 90میٹر بلندی پر ’ہوا‘ میں لٹک کر شادی کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا
-
ملائیشیا میں نئے قانون سے انسانی حقوق کی پامالی کا خدشہ
-
شام ، باغیوں نے روسی ہیلی کاپٹر مارگرایا، دوافسران سمیت پانچ افراد ہلاک
-
جرمن پولیس نے اردگان کی تقریر رکوادی، سفیر طلب ، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
-
ٹوکیو کی تاریخ کی پہلی خاتون گورنر کو ’عربی‘پر عبورحاصل
-
ملک کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،نواز شریف
-
سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی
-
2کروڑ 24لاکھ کی تصدیق، 23ہزار جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگا لیا،وزیرداخلہ
-
یہ تاثر درست نہیں حکومت مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے،سرتاج عزیز
-
صدر ، وزیر اعظم ملاقات ، ملک کی عمومی صورت حال اور اہم قومی امور پر با ت چیت
-
قصور،سرحدی گاؤں میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15سالہ چرواہا جاں بحق
-
گوادر ائر پورٹ پر اکنامک زونز کیلئے چین کو 1615ایکڑ زمین دی گئی گوگل سرچ کرنے پر 1408ایکڑ نکلی،سینیٹ قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ میں انکشاف
-
قومی اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بحث
-
افغانستان میں داعش میں موجود 70 فیصد جنگجووٴں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے، اعلیٰ امریکی کمانڈر
-
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی
-
نواز شریف کا طیب اردگان بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،ڈاکٹر طاہر القادری
-
ماہ جولائی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے
-
اپوزیشن سے ٹی اوآرز پرآئندہ ہفتے مذاکرات ہوں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.