قصور،سرحدی گاؤں میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15سالہ چرواہا جاں بحق

منگل 2 اگست 2016 11:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء)سرحدی گاؤں گھٹی کلنجر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15سالہ چرواہا جاں بحق ہو گیا۔اقبال ولد ریاض گاؤں سرحدی علاقے کے قریب اپنی بھینسیں چرا رہا تھا کہ اچانک ایک بھینس چارہ کھاتے ہوئے انڈین حدود میں داخل ہو گئی جسے واپس لانے کے لئے محمد اعجاز بھینس کے پیچھے بھاگا تو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلا سوچے سمجھے گولیاں برسانی شروع کردی جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ محمد اعجاز ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اعجاز کی نعش کو اٹھا کر بھارت لے گئے۔ اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز حکام نے بی ایس ایف سے اعجاز کی نعش کی واپسی کا تقاضا کیا تو انہوں نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش واپس کر نے کا وعدہ کیااور چوبیس گھنٹوں بعد بھارتی سکیورٹی فورسزنے نعش پاک رینجر ز احکام کے حوالے کر دی ۔ محمد اعجاز کے ورثاء نے شدید غم وغصے کا اظہا رکر تے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس ایف نے ہمارے معصوم بچے کو بے گناہ قتل کیا ہے اور اس واقعہ کا حکومت پاکستان نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :